اوتھل میں بیس کروڑ روپے کی گرانٹ سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا، ممبر بلوچستان اسمبلی پرنس احمد علی بلوچ

منگل 20 جون 2017 23:28

ْحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان پرنس احمد علی بلوچ نے کہا کہ اوتھل میں بیس کروڑ روپے کی گرانٹ سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو بہتر انداز میں پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے حالیہ بجٹ اجلاس میں پولی ٹیکنکل کالج اور ریزیڈیشنل کالج کو فنگشنل کروانے کیلئے تجویز پیش کردی ہے اور انشاء اللہ جلد ان کالجز کو فعال بنایا جائیگا ضلع لسبیلہ میں صحت تعلیم زراعت سمیت دیگر تمام شعبوں کی بہتری کیلئے جدو جہد جاری ہے اور انشاء اللہ جلد ضلع لسبیلہ کی تقدیر بدل جائیگی مسلم لیگ ن کے قائد وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف ،جام آف لسبیلہ وفاقی وزیر مملکت پیٹرولیم وقدرتی وسائل نواب جام کمال خان عالیانی بلوچستان سمیت لسبیلہ کی ترقی وخوشحالی کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھارہے ہیں مسلم لیگ ن کی ہی حکومت میں اوتھل کی عوام کو بیس کروڑ روپے کا گرانٹ اور صحت کارڈ جیسی سہولیات سمیت دیگر مسائل حل ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اوتھل کے صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار سے زیادہ لسبیلہ کے عوام کے مفادات عزیز ہیں اور ضلع لسبیلہ کی خوشحالی وبہتری کیلئے عملی طور پر اقدامات اٹھارہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کیلئے ہمیں جو بیس کروڑ روپے دیئے ہیں وہ ایک خوش آئنداقدام ہے اور ایسے ترقیاتی منصوبوں سے عوام بہتر انداز میں مستفید ہوگئی بیس کروڑ روپے کی گرانٹ میں شامل منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اور انشاء اللہ جلد ان کاموں کو معیار کے ساتھ پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا اور ان کاموں کی تکمیل سے نہ صرف اوتھل ایک خوبصورت سٹی بن جائیگا بلکہ اوتھل کی عوام سمیت پورے لسبیلہ کے عوام تک ان کاموں کے ثمرات جائیں گے ہم نے بجٹ اجلاس میں پولی ٹیکنیکل کالج اور ریزیڈیشنل کالج کو فنگشنل کروانے کیلئے آواز بلند کی ہے انشاء اللہ جلد ان کالجز کو فعال بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ حالیہ دور حکومت میں ضلع لسبیلہ میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور مزید ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے انشاء اللہ گھر گھر بنیادی سہولیات فراہم کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :