بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے انسداد تجاوزات سیل لطیف آباد کے افسر ان کی شادی ہال میں ہنگامہ آرائی

ملازمین سے گالم گلوچ، ہاتھا پائی اور دھمکیاں، عیدی کے نام پر رقم کا مطالبہ

منگل 20 جون 2017 23:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے انسداد تجاوزات سیل لطیف آباد کے افسر ان کی شادی ہال میں ہنگامہ آرائی، ملازمین سے گالم گلوچ، ہاتھا پائی اور دھمکیاں، عیدی کے نام پر رقم کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

لطیف آباد یونٹ نمبر7میں فلائی اوور کے ساتھ واقع شادی ہال کے مینیجر نے بتایا کہ کئی روز سے انسداد تجاوزات لطیف آباد کے ملازمین عیدی کے نام پر بھاری رقم کا مطالبہ کررہے تھے جن میں رحمن، شکیل قریشی اور بدر شامل ہیں، اتوار کو رات میں شکیل قریشی اور بدر شادی ہال آئے اور رقم کا مطالبہ کیا منیجر کی طرف سے انکار پر وہ اشتعال میں آگئے اور حملہ کردیا وہاں پر موجود دیگر ملازمین نے انہیں روکنے کی کوشش تو اس نے ان سے بھی گالم گلوچ کی اور ہال کے مالک سے بھی بدتمیزی کی گئی، اس دوران ہال کے منیجر طارق غوری نے انسداد تجاوزات سیل کی بھتہ خوری کی شکایت رینجرز کو کرنے کوشش کی تو بدر نے انہیں دھمکیاں دیں اور کہاکہ میرا ماموں کرنل ہے رینجرز میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، ہال منیجر طارق غوری اور محمد خالد نے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو، میئر حیدرآباد سید طیب حسین، کمرشل حیدرآباد ڈویژن، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد،میونسپل کمشنر اور ایس ایس پی حیدرآباد سمیت اعلیٰ حکام سے بھتہ خوروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے اور ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :