پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست امیدوار کامران ٹیسوری کی انتخابی مہم زورو شور سے جاری

ڈسٹرکٹ ایسٹ محمود آباد کی مختلف یوسیز 1تا 7میں علیحدہ علیحدہ کارنر میٹنگز کا انعقاد

منگل 20 جون 2017 23:28

پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے نامزد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے نامزد حق پرست امیدوار کامران ٹیسوری کی انتخابی مہم زورو شور سے جاری ہے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایسٹ محمود آباد کی مختلف یوسیز 01، 02، 03، 04، 05، 06 اور 07 میں علیحدہ علیحدہ کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا اور حلقے کی مختلف برادریوں کے عمائدین سے ملاقاتیں کی۔

جس میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل، اراکین رابطہ کمیٹی عادل خان، ارشد حسن، ارشاد ظفیر، انچارج ایم کیو ایم (پاکستان) ڈسٹرکٹ ایسٹ اسامہ داری و اراکین، حق پرست اراکین اسمبلی مزمل قریشی، علی رضا عابدی کامران اختر، وقار شاہ اور یوسف شاہوانی بھی حق پرست امیدوار برائے حلقہ پی ایس 114 کامران ٹیسوری کے ہمراہ تھے جنہوں نے رابطہ مہم کے سلسلے میں عوام میں پمفلٹ تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

حلقے میں قائم مختلف ایم کیو ایم (پاکستان) کے مختلف انتخابی دفاتر پر شدید عوام کا رش۔ دریںاثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسندھ اسمبلی میںقائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے پی ایس 114میںجاری نامزدحق پرست امیدوارکامران ٹیسوری کی انتخابی مہم کے سلسلے میںچنیسرگوٹھ میںمنعقدہ خواتین کی کارنرمیٹنگ سے کیااورکہاکہ پی ایس 114ایم کیوایم کاحلقہ ہے جہاںخواتین نے ہمیشہ ایم کیوایم کاساتھ دیاہے ۔انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم کی کامیابی میںخواتین کاکرداراہم ہے خواتین نے ہرکٹھن وقت میںآگے بڑھ کرایم کیوایم کاساتھ دیاہے ۔