چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ کے مختصر دورے کے بعد کراچی روانہ ہوگئے

منگل 20 جون 2017 23:28

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ کے مختصر دورے کے بعد کراچی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ کے مختصر دورے کے بعد کراچی روانہ ہوگئے تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جو منگل کو خصوصی طیارے سے کوئٹہ پہنچے تھے انہوں نے کوئٹہ میں چند گھنٹے قیام کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مددجتک کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں شکرکت کی او راس کے فوراًبعد دوبارہ خصوصی طیارے میں کراچی روانہ ہوگئے ۔