ڈی پی اوچنیوٹ کا مختلف رمضان بازاروں کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا

منگل 20 جون 2017 23:26

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء)ڈی پی اوچنیوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔ رمضان بازاروں میں سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیااور ملازمان کوڈیوٹی کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ اشیاء کے معیار اور قیمتوں کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

مختلف سٹالز چیک کیے اور چیزوں کی دستیابی چیک کی اور خریداری کرنے والے لوگوں سے دریافت کیا کہ وہ رمضان بازاروں میں موجود اشیاء کی قیمتوں اور کوالٹی سے مطمئن ہیں جس پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی پی او نے آٹے اور چینی کے سٹالز بھی چیک کیے ۔ڈی پی او نے رمضان بازار انتظامیہ کو تمام اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔