منیجنگ ڈائریکٹرواسانے بارش کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا

منگل 20 جون 2017 23:25

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) منیجنگ ڈائریکٹرواسارائومحمد قاسم نے منگل کی شام ہونے والی بارش کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرسیوریج اورڈسپوزل سٹیشنوںکے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈمیں موجودرہیں اورجب تک بارش کاپانی نہیں نکل جاتاوہ ادھرموجودرہیں ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر واسارائومحمد قاسم نے مزیدکہاکہ تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تمام ڈسپوزل سٹیشنوں پرموجودرہیں گے اورتمام شاہرائوں ،رمضان بازاروں سے ترجیحی بنیادوں پرپانی نکالاجائے ۔

متعلقہ عنوان :