شیخ زید ہسپتال لاہور میں فیکلٹی ممبران ، پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز بشمول سینئر رجسٹرار اور میڈیکل افسران کا اجلاس

منگل 20 جون 2017 23:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) شیخ زید ہسپتال لاہور میں فیکلٹی ممبران ، پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز بشمول سینئر رجسٹرار اور میڈیکل افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر پنجاب حکومت کی طرف سے میرٹ پر منتخب کردہ چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زید میڈیکل کمپلیکس لاہور پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور پچھلے دو سالوں میں شیخ زید ہسپتال میں ہونے والے بے شمار ترقیاتی کاموں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیااور حکومتی حلقوں سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ اوپن میرٹ پر پنجاب حکومت کی طرف سے چنی گئی اس قیادت کے دور میں میرٹ کے عین مطابق جو ریکارڈ ترقیاں اور تقرریاں کی گئی ہیں ان کو برقرار رکھا جائے اور عدالت عالیہ کے فاضل چیف جسٹس سے استدعا کی گئی کہ سنگل بنچ کے فیصلے میں جو سقم رہ گئے ہیں ان کا فوری مداوا کیا جائے تاکہ شیخ زایدہسپتال کو چند شر پسند عناصر کی سازشوں سے محفوظ رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :