نیشنل ایکشن پلان و ردالفساد پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ڈی پی او

منگل 20 جون 2017 23:25

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کی آمد کے حوالے سے ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی اور گشت کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے، دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت ہر گز برادشت نہیں کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائن میں سب ڈویژنل پولیس افسران اورایس ایچ اوز سے رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ کی بابت سکیورٹی انتظامات پر میٹنگ کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور ردالفساد پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر مشکوک لوگوں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جائیں،انھوں نے کہا کہ عید کی خرید اری کے باعث بازاروں ، مارکٹیوں او ر شاپنگ پلازوں کی سکیورٹی پر زیادہ توجہ رکھی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔