ضلع بہاول نگرمیں دو سکیموں پر کام کا آغاز جلد ہوگا

منگل 20 جون 2017 23:23

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء)حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت25 کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع بہاول نگرمیں دو سکیموں پر کام کا آغاز ہوگا جن میں مختلف چکوک میں سیوریج سکیموں پر دس کروڑ اور ڈرینج و سیوریج سکیم پر 15کروڑ لاگت آئے گی،دس کروڑ کی سیوریج سکیم چک نمبر 98F بخشن خان چشتیاں ، چک نمبر 54/F،105/F ،10/FW چشتیاں ،اور 174/Mچشتیاں شامل ہیں جبکہ ڈرینج اور سیوریج سکیم میں سری رام پورہ ،خیر شاہ ،بھلوکا،اللہ بخش لالیکا، بونگا ماچھی ،مراد والہ ،موسی بھوتہ ،جھلن آرائیں،سنتیکا، جٹو وال دین پور، چک ہوتیانہ اور جوڑانہ حافظ آباد شامل ہیںجس کے لیے پری کوالیفیکشن نوٹس محکمہ نے جاری کردیاہے۔