طوفان بادوباراں میں جاں بحق ہو نیوالی8 افراد کے لواحقین میں پانچ پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم

منگل 20 جون 2017 23:23

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد اظہر حیات نے ضلع بہاول نگرکے مختلف شہروں میں چند روز قبل طوفان بادوباراں میں جاں بحق 8آٹھ افراد کے لواحقین میں فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک حوال کیے،جاں بحق افراد میں بہاول نگر تحصیل میںچھ اور ہارون آباد اور چشتیاں میں ایک ایک شخص شامل تھا،بہاول نگر میں ڈپٹی کمشنر نے ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالروف اور ہارون آباد میں ممبر صوبائی اسمبلی غلام مرتضی اور چشتیاں میں ممبر صوبائی اسمبلی احسان الحق باجوہ کے ہمراہ پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے،اس موقع پر متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر اور اسمبلی ممبران نے جاں بحق افراد کے ورثا سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :