ایڈوانس انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر عمر سیف

منگل 20 جون 2017 23:23

ایڈوانس انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر ..
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر عمر سیف نے وزیر اعلی پنجاب ای روز گار پروگرام کے سلسلہ میں منگل کوکامسیٹ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ساہیوال میں پانچویں تربیتی مرکز کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مذکورہ پروگرام کے تحت صوبے میں دس ہزار طلبا و طالبات کو امسال ٹریننگ دی جائے گی جن پر 547ملین روپے خرچ ہوں گے ،ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ مذکورہ پروگرام کے تحت یونیورسٹیوں میں چالیس تربیتی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں جن پر پانچ مراکز خواتین کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں ،دریں اثناء یونیورسٹی آف گجرات ،گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور یو ای ٹی ٹیکسلا میں مراکز نے کام شروع کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ایڈوانس انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے حصول کیلئے طلبہ کم وقت میں کم وسائل کے ساتھ بہترین ا ور محفوظ روز گار حاصل کرنے میں کامیاب ہو ں گے ،بعد ازاں انہوں نے ای خدمت سنٹر ساہیوال میں بھی مذکورہ پروگرام کا افتتاح کیا اور وہاں موجود سینکڑوں طلبا و طالبات کو پروگرام کے ثمرات سے آگاہ کیا ،اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹ سلیم فاروق ،ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف اور نبیل اے قدیر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :