شکارپور میں پارکو پائپ لائین پر گشت کرنیوالے پولیس اہلکاروں پر مسلح تیل چورڈاکوئوں کی فائرنگ، 2 اہلکا رشہید

منگل 20 جون 2017 23:20

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) شکارپور میں پارکوپائپ لائن کی حفاظت پر معموراہلکاروںکی پولیس شپ میںموبائل گاڑی پر قومی شاہراہ شیرگڑھ جمال ڈھلان الاہی بخش موڑ کے مقام پر حملہ دوجانبحق ایک زخمی جانبحق اہلکاراورڈرائیور ایک گھنٹہ تک تڑپتے رہے پولیس بھی مدد کو نہیں پہنچی منگل کی رات دیرگئے لاشیں اور زخمی کو کند ھ کوٹ اسپتال لایاگیا ضروری کاروائی کے بعد لاشیں انتظامیہ کے حوالے تفصیل کے مطابق پاک عرب ریفائنری آئل کمپنی کی پارکوسے ملتان جانے والی تیل لائن کی حفاظت پر معمورپولیس شپ میںموبائل گاڑی پرڈاکوئوں نے جدید اسلحہ سے اچانک اندھادھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں کراچی کامکین ڈرائیور 38سالہ (ڈرائیور)راشد ولد محمد رفیق قریشی،جیکب آبادکامکین39سالہ (پولیس اہلکار)خیرمحمدولدگل محمدراہوجو ایک گھنٹہ جائے واقعہ پر تڑپ تڑپ کرجانبحق ہوگئے سیکورٹی گارڈشیرعلی ولددلداربلوچ شدید زخمی ہوگیالاشیں اورزخمی کوکندھ کوٹ اسپتال لایاگیا جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد پولیس کے حوالے کردی گئیں شہید اہلکارکی جنازہ نمازہ شکارپورپولیس لائن میں اداکردی گئی عیدقریب آتے ہی قومی شاہراہوں پر لوٹ مارکاسلسلہ بڑھ گیا ہے تاہم ضلع کشمور اورشکارپورپولیس نے کوئی خاص اقدامات نہیں کیئے ہیںجسکے باعث قومی شاہراہ غیرمحفوظ بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :