کراچی سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار سے متعلق مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ شامل کرنے سے متعلق دلائل مکمل کرلئے گئے

منگل 20 جون 2017 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) کراچی سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار سے متعلق مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ شامل کرنے سے متعلق دلائل مکمل کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

ضلع شرقی کی عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ آ ج (بدھ) تک کیلئے محفوظ کرلیا۔ مقدمے میں جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت 11اہلکار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ جیل پولیس افسر واہلکاروں کو 2 قیدیوں کے فرار ہونے پر گرفتار کیاگیاتھا۔استغاثہ کی جانب سے مقدمے میں اے ٹی اے شامل نہ کرنے کی استدعا کی تھی۔

متعلقہ عنوان :