․بونیر ،تیز رفتار ہائی ایس نے 2موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،یس ڈرائیورفرار ،مقدمہ درج ،ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

منگل 20 جون 2017 23:19

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) تیز رفتار ہائی ایس نے غور غشتوں بازار میں دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،ہائی ایس ڈرائیورفرار ہونے میں کامیاب پولیس نے چچا کے رپورٹ درج کرکے فراری ملزم کی تلاش شروع کی ،ہلاک ہونے والے دو کم سن جوانوں کی عمریں چوہ اور سولہ سال بتائی جاتی ہے اور دونوں چچا زاد بھائی تھے ۔

(جاری ہے)

تھانہ طوطالئی پولیس کے مطابق ہائی ایس ڈرائیور نے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں سعید اور محمد بشیر کو غور غشتوںبازار میں ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر جان بحق ہو گئے ۔

ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔پولیس نے خادثہ میں جان بحق ہو نے والوں کے چچا عبدالرشید کی ایف ائی ار درج کی ۔اور فرار ہو نے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔یو نین کونسل طوطالئی کے ناظم افسر خان نے واقعہ پر افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورز ی کرنے والے ڈرائیور قیمتی انسانوں کی جانوں سے کھیل کر انکے گھروں کو ویران کردیتے ہے ۔

متعلقہ عنوان :