اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پیر عبداللہ شاہ کی گریڈ اٹھارہ میں ترقی و تبادلے کے پر اعزاز ی تقریب کا انعقاد

مہمند رائفلز 201 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل امتیاز خان نے بھی افطار پارٹی دی اور ان کی بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش معاشرے میں صحافت کا رول انتہائی اہم ہے، تعمیری رپورٹنگ سے عوام کے مسائل حل ہو جاتے ہیں ،پیر عبداللہ شاہ کی گفتگو

منگل 20 جون 2017 23:19

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) مہمند ایجنسی کے پاک افغان سرحدی بائیزئی سب ڈویژن کے دور افتادہ اور ناقابل رسائی علاقوں میں دو سال تک نمایاں خدمات انجام دینے والے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پیر عبداللہ شاہ کی گریڈ اٹھارہ میں ترقی اور تبادلے کے بعد ان کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئے،پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر اور پولیٹیکل انتظامیہ نے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں الگ الگ افطار پارٹیاں دی۔

جبکہ مہمند رائفلز 201 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل امتیاز خان نے بہائی ڈاگ میں ان کے اعزاز میں افطار پارٹی دی اور تقاریب میں ان کی بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا، مہمند پریس کلب غلنئی میں تبدیل ہونے والے اے پی اے پیر عبداللہ شاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جسمیں صدر پریس کبل سعید بادشاہ اور دیگر سینئر ممبران نے میڈیا سے مثالی تعائون پر انہیں خراج تحسین پیش کیا،تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیر عبداللہ شاہ نے کہا کہ معاشرے میں صحافت کا رول انتہائی اہم ہے۔

تعمیری رپورٹنگ سے عوام کے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ اور حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ذاتی مفادات اور ذاتی عناد سے بالا تر ہو کر مثبت تنقید اور حکومت کی رہنمائی کریں۔ تاکہ صحیح معنوں میں ملک و قوم کی خدمت ہو۔ انہوں نے مہمند ایجنسی کی سخت حالت میں تعمیری رپورٹنگ کرنے پر مہمند پریس کلب کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔