کرنل(ر) امجد حسین سید کی پاکستان کیلئے فراہم کی گئی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا‘انہوں نے پاکستان کی آزادی کی تحریک میں بھرپور حصہ لیا‘ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان کا سینیٹر مشاہد حسین سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 20 جون 2017 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان نے سینیٹر مشاہد حسین سید کے والد کرنل (ر) امجد حسین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کیا ۔ منگل کو اپنے بیان میں مسز فرخ خان نے کہا کہ کرنل(ر) امجد حسین سید کی پاکستان کیلئے فراہم کی گئی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،انہوں نے پاکستان کی آزادی کی تحریک میں بھرپور حصہ لیا، کرنل امجد علامہ اقبال اور قائداعظم کے ساتھ تحریک پاکستان کے دوران کئی مرتبہ ملاقاتوں کا شرف حاصل کر چکے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے علامہ اقبال کے ساتھ 1937میں لکھنئو میں مسلم لیگ کے تاریخی جلسہ میں شرکت کی ،1940میں قرارداد پاکستان میں بھی بھرپور حصہ لیا ، ان کی کاوشوں کی بدولت ہی پاکستان انڈونیشیا کے مابین تعلقات میں بہتری آئی ، غرض یہ کہ کرنل (ر) امجد کی ابتدائی زندگی سے لیکر آخری ایام تک پاکستان کی خدمت کرتے ہوئے گزاری تھی ، وہ ایک جہاندیدہ افسر ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے پایہ کے سفارتکار بھی تھے ، کئی محاذوں پر ایون خان کے دور میں انہوں نے اپنی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کی خدمت انجام دیں ، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اللہ پاک مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :