صوبائی وزیرمال علی امین گنڈہ پور اپنے انتخابی حلقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جہازکے ذریعے عیدی گرائیں گے

عیدی کی فضائی تقسیم کا باقاعدہ طور پر شیڈول بھی جاری

منگل 20 جون 2017 23:17

صوبائی وزیرمال علی  امین گنڈہ پور اپنے انتخابی حلقہ ڈیرہ اسماعیل خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے دست راست اور شہدکی بوتل رکھنے کے حوالے سے معروف صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرمال علی امین گنڈہ پور اپنے انتخابی حلقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جہازکے ذریعے عیدی تقسیم کریں گے عیدی کی فضائی تقسیم کا باقاعدہ طور پر شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حلقہ پی کے 64 سے منتخب وزیرمال امین اللہ گنڈہ پور کی طرف سے ووٹرز کو عیدی تقسیم کی خوشخبری سنائی گئی ہے ، 23 جون 2017 بروز جمعہ کو جہاز کے ذریعے ڈیرہ میں شہدکی بوتل کے حوالے سے شہرت پانے والے علی امین خان کی جانب سے عیدی گرائی جائے گی۔

23 جون کو عیدی صبح دس بجے سے 12 بجے تک یوسی لچھرا، شورکوٹ، ڈیرہ ایہات 1، ڈیرہ دیہات 2، ڈیوالہ اور رتہ کلاچی جبکہ عصر 4:30 سے 6:30 تک یونین کونسل 1۔2۔3۔4۔5 میں گرائی جائے گی۔تاہم تجزیہ کاروں اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے ا ن کے اس ممکنہ اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ وہ یہ اقدام سستی سیاسی شہرت کے لئے کررہے ہیں جو کہ غلط اور انسانیت کی تذلیل کے مترادف ہے۔