Live Updates

بدتمیزی سے کوئی درجہ ملتا تو عمران خان وزیر اعظم ہوتے ‘ عمران کو روکا جاتا تو مسلم لیگ(ن) بھی رک جاتی‘ الزام تراشی سے کوئی آگے نہیں نکلتا ، الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے ، جے آئی ٹی میں (ن) لیگ کے خلاف فیصلہ آہی نہیں سکتا ، نوازشریف کا جائیداد سے کوئی تعلق نہیں،قومی اسمبلی میں کرکٹ ٹیم ، شہریار خان اور نجم سیٹھی کو بلائوں گا ،میڈیا پر حملہ افسوسناک ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کابیان

منگل 20 جون 2017 23:17

بدتمیزی سے کوئی درجہ ملتا تو عمران خان وزیر اعظم ہوتے ‘ عمران کو روکا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ بدتمیزی سے کوئی درجہ ملتا تو عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوتے ‘ عمران خان کو روکا جاتا تو مسلم لیگ(ن) بھی رک جاتی‘ الزام تراشی سے کوئی آگے نہیں نکلتا، میڈیا پر حملہ افسوسناک ہے ، الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے ، جے آئی ٹی میں (ن) لیگ کے خلاف فیصلہ آہی نہیں سکتا ، نوازشریف کا جائیداد سے کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ جمشید دستی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے تھے ، ثبوت ہیں ، قومی اسمبلی میں کرکٹ ٹیم ، شہریار خان اور نجم سیٹھی کو بلائوں گا ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ہائوس پر حملہ افسوسناک ہے بدتمیزی سے کوئی درجہ ملتا تو عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوتے ‘ عمران خان کو روکا جاتا تو مسلم لیگ(ن) بھی رک جاتی‘ الزام تراشی سے کوئی آگے نہیں نکلتا ۔الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے ، انہوں نے کہاکہ نو ازشریف کا جائیداد سے کوئی تعلق نہیں ہے،جے آئی ٹی میں (ن) لیگ کے خلاف فیصلہ آہی نہیں سکتا ۔(ن م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات