روزہ جھوٹ اور منافقت کی زندگی ترک کرنے کا متقاضی ہے،سید منور حسن

اللہ تعالیٰ کو روزے دارکا بھوکا رہنا مطلوب نہیں ،اللہ تعالیٰ سے تعلق کو مضبوط کرنا ،مغفرت طلب کرنا ، گناہوںکو ترک کردینا مطلوب ہے ، سابق امیر جماعت اسلامی

منگل 20 جون 2017 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہاہے کہ روزہ اس بات کا متقاضی ہے کہ جھوٹ اور منافقت کی زندگی ترک کی جائے اوراپنی زندگیوں کو محض اللہ کے تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق گزاری جائے ،رمضان المبارک کی سعادتیں ، رحمتیں اور برکتوں کا نزول امت مسلمہ پر سایہ فگن ہے ، رمضان المبارک کا تیسرا اور آخری عشرہ جاری ہے اوررمضان المبارک کا مہینہ بہت جلد ہم سے رخصت ہونے والا ہے ، نبی کریم ؐ نے فرمایا برباد ہوا وہ شخص جس نے رمضان کا مہینہ پایا اور اپنی مغفرت نہ کروائی ، آخری عشرہ جاری ہے ہمیں اپنی آخرت کا سامان تیار کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی اجتماعی اور انفرادی زندگی اللہ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزارنا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں ہمایوں نقوی کے گھر دعوت افطار کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیرمظفر احمد ھاشمی ,پروفیسر ہارون رشید، عبد الحاکم قائد،سرفراز احمد اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کی نظامت کے فرائض جناب شکیل خان نے انجام دئیے ۔

تقریب کا اختتام خطیب و امام جامع مسجد ابراہیمی بلاک A نارتھ ناظم آباد شیخ الحدیث محترم مولانا فضلِ خالِق کی دعا سے ہوا ۔سید منور حسن نے مزید کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو کسی شخص کا بھوکا رہنا اور رات بھر جاگنا مطلوب نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ سے تعلق کو مضبوط کرنا ،مغفرت طلب کرنا ، گناہوںکو ترک کردینا مطلوب ہے ، روزہ کا مطلب محض بھوکا رہنا نہیں بلکہ روزے کے جتنے بھی تقاضے ہیں ان پر عمل کرنا ، اپنے گناہوں سے تائب ہونا ،اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو خالصتاً اللہ کے نظام کے مطابق گزارنا دراصل یہی اللہ کی مشیت اور روزے کا تقاضہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :