ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرخیرپورکی جانب سے ووٹ کی اہمیت کے بارے میں عوامی آگاہی کیلئے اجتماع

منگل 20 جون 2017 23:12

سکھر۔20جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرخیرپور مسعود احمد قریشی نے خیرپور کے تعلقہ صوبو ڈیرو کے گوٹھ قیصر شاہانی میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں عوامی آگاہی کیلئے ایک اجتماع کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر علاقہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مسعود احمد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے ووٹ کی رجسٹریشن اور ووٹ کے حق کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قانون کیمطابق الیکشن کے طریقہ کار کے تحت مرد و خواتین کو برابر حقدار ہیں، اس لئے عورتوں کے ووٹ کا فرق معاشرے میں ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ووٹ کی رجسٹریشن کیلئے عوام کیساتھ مکمل طور پر قانون کے مطابق تعاون کیا جائیگا۔ اس موقع پر الیکشن آفیسر محمد یوسف مجیدانوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نظام میں عوام کو کچھ مشکلات کا سامنا ہے جن کو بہتر بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کام کر رہا ہے ،تاکہ عوام کو انتخابی نظام میں آسانیاں فراہم کی جا سکیں،اس موقع پر پروگرام آرگنائزر محمد رضا شاہانی نے شکریہ کے کلمات ادا کیے۔

متعلقہ عنوان :