شوکت ترین کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس خارج کی سماعت 12جولائی تک ملتوی کر دی

منگل 20 جون 2017 23:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر سماعت 12جولائی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی، اس موقع پر شوکت ترین کے وکیل سلمان بٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اخیتار کیا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سب کچھ سابق وزیراعظم کی سمری کے مطابق کیا ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر بھی درخواست گزار کے وکیل کو مزید دلائل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12جولائی تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :