احتساب عدالت نے رینٹل پاور کرپشن کیس کی سماعت چار جولائی تک ملتوی کر دی

منگل 20 جون 2017 23:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور کرپشن کیس کی سماعت چار جولائی تک ملتوی کر دی ۔منگل کو سماعت کے دوران نیب کے گواہ محمد یوسف عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ مکمل دستاویزات عدالت میں پیش کیوں نہیں کئے گئے ، نیب کے گواہ نے موقف اختیار کیا کہ دستاویزات جمع کرانے کے لئے وقت دیا جائی.جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مکمل دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :