چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی سکندر علی کا یوٹیلیٹی سٹور ہیڈ آفس کا دورہ

ریجنل منیجر سے ملاقات کی،اس موقع پر محمد اشرف نے یوٹیلیٹی سٹور سکردو سے متعلق تفصیلی بریفینگ دی

منگل 20 جون 2017 23:08

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء)پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین اور رکن اسمبلی کیپٹن ر سکندر علی نے گزشتہ روز یوٹیلیٹی سٹور سکردو کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ریجنل منیجر محمد اشرف سے ملاقات کی ،اس موقع پر محمد اشرف ریجنل منیجر نے یوٹیلیٹی سٹور سکردو کے بارے میں تفصیل سے بریفینگ دی، ۔ بروز منگل انہوں نے کہا کہ سکردو بلتستان میں کچھ عرصہ پہلے یوٹیلیٹی سٹور سے عوام کا اعتماد ختم ہو چکا تھالیکن میری ٹیم اور حکام بالا کی خصوصی توجہ کی وجہ سے عوام کا ایک بار پھر یوٹیلیٹی سٹور پر اعتماد بحال ہوا ہے ۔

سٹورز پر رمضان پیکج کے تحت تمام اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں موجود ہیں ۔رمضان میں اب تک تقریباً تین ٹن سے زائد چینی تقسیم کیا جا چکا ہے اس کے علاوہ ملک بھر کی طرح یہاں پر بھی تمام اشیاء خوردونوش کی چیزوں اور مشروبات پر سبسڈی دی جارہی ہے اس وقت بلتستان کے تمام سٹورز پر چیزیں دستیاب ہیں اور عوام استفادہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چینی دودھ ،گھی ،آٹا ،دال اور دیگر چیزیں کم قیمت میں عوام کو مل رہی ہیں ۔انشاء اللہ آنے والے وقت میں ادارے میں مزید بہتری لائی جائے گی اس موقع پر رکن اسمبلی کیپٹن ر سکندر علی نے ریجنل منیجر کی اقدامات کی تعریف کیں اور عوام کو ہر وقت اشیا ضروریہ سٹورز پر فراہم کرنے کی ہدایات دیں اور ان کو ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا ۔