سکردو،حکومت نے ٹریفک انجینئرینگ نظام متعارف کرایا اور اضلاع کولفٹر فراہم کرنے ساتھ 4کارلفٹروں کو خصوصی تربیت بھی دی گئی

منگل 20 جون 2017 23:08

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) صوبائی حکومت کی جانب سے ٹریفک انجینئرینگ نظام متعارف کرانے کے سلسلے میں جہاں اضلاع کولفٹر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہیں ان لفٹر وں کو چلانے کیلئے ڈرائیوروں کو تربیت بھی دیدیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سکردو کے 4ڈرائیوروں کو لفٹر چلانے کے ٹریننگ پر اسلام آباد لے جایا گیا تھا جہاں سے مہارت حاصل کر کے چاروں ڈرائیورسکردو پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو تربیت دینے کے بعد 2لفٹر بھی سکردو پہنچ جائیں گے جس کے ذریعے سے غلط پارک کی گئی گاڑیوں کو باآسانی اٹھالیا جائے گا ااور ٹریفک جام کو ختم کرنے میں سود مند ثابت ہونگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لفٹر سینٹرل پولیس آفس گلگت پہنچ گیا ہے جہاں سے ان لفڑ وں کو جلد سکردو منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :