سابق وزیراعلیٰ کے ننیالی محلہ کے رہائشیوں نے آئندہ انتخابات میں حمایت کیلئے دو شرائط رکھ دیں،پورا نہ ہونے کی صور ت میں دوبارہ حمایت نہ کرنے کا گرین سگنل دیدیا

منگل 20 جون 2017 23:04

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) سابق وزیراعلیٰ کے ننیال محلہ سید گرونگ سیکمیدان کے رہائشیوں نے آئندہ انتخابات میں حمایت کیلئے دو شرائط رکھ دی ۔پورا نہ ہونے کی صور ت میں دوبارہ حمایت نہ کرنے کا گرین سگنل دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کے ننیال محلہ سید گرونگ کے باسیوں نے آئیندہ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کے لئے دو شرائط رکھ دئیے ہیں ان دونوں شرائط کو پورا کرنے کی صورت میں پورا محلہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دے گی بصورت دیگر وہ فیصلے کرنے میں آزاد ہوں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ محلہ سید گرونگ جو کہ سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کا نیالی محلہ بھی ہے کے نوجوانوں نے آئیندہ انتخابات سے قبل گلگت سکردو روٖڈ کی تعمیر مکمل کرئے اور جی بی ایل 7سکردو حلقہ 1میں پارٹی ٹکٹ وزیر اخلاق کو دے تو ن لیگ کی کھل کر مکمل حمایت کریں گے ۔

(جاری ہے)

نوجوانان سید گرونگ نے معروف سماجی و کاروباری شخصیت خواجہ محمد اسلم کی قیادت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اخلاق سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اخلاق کی عوام سے محبت اور کام کرنے کے جذبے کو مد نظر رکھتے ہوئے ۔وزیر اخلا کو آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے اور گلگت سکردو روڈ کو انتخابات سے قبل مکمل کرنے کی صورت میں مکمل تعاون کیا جائے گا بصورت دیگر فیصلہ کرنے میں آزاد ہونگے۔