ضلعی انتظامیہ سکردو او ر واپڈا حکام سدپارہ ڈیم میںزیادہ پانی ذخیرہ کررہے ہیں جو کسی بھی ممکنہ نقصانات کا باعث بن سکتا ہے ڈیم میں پانی کی زیادہ مقدار بھرنے کے بجائے روزانہ کی بنیاد پانی چھوڑا جائے ،ایک ساتھ پانی چھوڑنے سے قریبی آبادیاں زیرآب جائیں گی

صوبائی رابطہ سیکرٹری پیپلز پارٹی محمد بشیرکا ضلعی انتظامیہ سے نوٹس پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ

منگل 20 جون 2017 23:04

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) صوبائی رابطہ سیکرٹری پیپلز پارٹی گلگت بلتستان محمد بشیر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سکردو او ر واپڈا حکام سدپارہ ڈیم میںزیادہ پانی ذخیرہ کررہے ہیں جو کسی بھی ممکنہ نقصانات کا باعث بن سکتا ہے ڈیم میں پانی کی زیادہ مقدار بھرنے کے بجائے روزانہ کی بنیاد پانی چھوڑا جائے انتظامیہ کی جانب سے ایک ساتھ پانی چھوڑنے سے قریبی آبادیاں زیرآب آجائیں گی ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سکردو کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ سدپارہ ڈیم کا پانی ذخیرہ کررہے ہیں اور ایک ساتھ چھوڑدیا جائے گا جس سے نہ صرف ہرگسہ نالے کے قرب و جوار میں واقع آبادی متاثر ہوسکتی ہے بلکہ ممکنہ نقصانات کا بھی خدشہ ہے جو کہ واپڈا حکام اور ضلعی انتظامیہ کی غلط پالیسی ہے محمد بشیر رابطہ سیکرٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ سدپارہ ڈیم میں ہر سال کی نسبت اس سال پانی کی مقدار میں کافی اضافہ ہوتا جارہا ہے جو کہ پانی کی سطح کو بلند کررہے ہیں اور انتظامیہ کی نوٹس کے مطابق ایک ساتھ چھوڑنے سے ہرگسہ کے علاقے کو ملیامیٹ کرسکتے ہیں اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر نوٹس پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے اور معمول کے مطابق سدپارہ ڈیم سے پانی کا اخراج ممکن بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔