محکمہ ایری گیشن کی ملی بھگت ،لسبیلہ کینال سے پانی چوری کرنے کا سلسلہ بدستور جاری

منگل 20 جون 2017 23:02

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) محکمہ ایری گیشن کی ملی بھگت کے باعث لسبیلہ کینال سے پانی چوری کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے روزانہ لسبیلہ کینال سے سیکڑوں واٹر ٹینکرز کے ذریعے غیرقانونی طور پر کراچی پانی سپلائی کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لسبیلہ کینال سے پانی چوری کرنے والے ٹینکرز مافیا سے روزانہ کی بنیاد پر محکمہ آبپاشی حب کا عملہ ہزاروں روپے وصول کرکے پانی چوری کرنے والوں کے سامنے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں لسبیلہ کینال سے پانی چوری کرنے والے ٹینکرز مافیا اور نان کمانڈ ایریا کے زمینداروں کو محکمہ ایری گیشن کی سرپرستی حاصل ہے اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایری گیشن حب کے افسران کو اعلی حکام کی آشیر باد حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ لسبیلہ کینال سے پانی چوری کرنے والوں کے خلاف ایری گیشن نے کوئی موثر کارروائی نہیں کی جبکہ اس حوالے سے جب بھی محکمہ ایری گیشن کے افسران سے بات کی گئی تو انہوں نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ کینال سے پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں پولیس محکمہ ایری گیشن کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :