مخالفین نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر سردار اختر مینگل کے گھر کو نشانہ بنایا،ابرہیم مینگل

منگل 20 جون 2017 23:02

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) سردار اختر جان مینگل کے گھر پر حملہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی چاغی کے ضلعی رہنما میر محمد ابرہیم مینگل نے اپنی ایک جاری کردہ بیان میں کہا مخالفین بوکھلاگئے ہیں اب سردار اختر جان مینگل کے گھر کو نشانہ بنایا ہے مخالفین بلوچستان نیشنل پارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے ایسے منفی ہتکھنڈوں سے ہمارے قائد اور ہمارے پارٹی کو کمزرو نہیں بلکہ مذید فوقیت ملتی ہے ایسے مذموم مقاصد کو کھبی بھی ہم کامیاب ہونے نہیں دینگے انکا مذید کہنا تھا بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت ہر بلوچ کو آج سردار اختر جان مینگل کے گھر کو نشانہ بنانے پر غم اور غصہ ہے جسکی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور دشمنوں کو تنبیہ کرتے ہیں ایسے منفی ہتکھنڈوں سے بعض آجائے ۔

متعلقہ عنوان :