صحافیوں کے تحفظ کی خاطر قلمی جہاد جاری رکھیں گے، شہید صحافی بخشش الہی کے قاتل فوری گرفتار کئے جائیں،مہر عبدالمتین

حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں یکسر ناکام ہوچکی ، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کئے جائیں، صحافیوں سے گفتگو

منگل 20 جون 2017 23:02

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) صحافیوں کے تحفظ کی خاطر قلمی جہاد جاری رکھیں گے معاشرے کے گندے اور مکروہ کردار صحافی کو اپنا کردار ادا کرنے سے نہیں روک سکتے حکومت اپنی فضول عیاشیوں کی بجائے صحافیوں کی فلاح و بہبود پر بھی خرچ کرے شہید صحافی بخشش الہیٰ کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کااظہار پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے مرکزی سیکریٹری جنرل مہر عبدالمتین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کی خاطر قلمی جہاد رکھیں گے معاشرے کے یہ گندے اور مکروہ کردار صحافیوں کو اپنا کردار ادا کرنے سے نہیں روک سکتے حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے اپنی فضول عیاشیوں سے اگر کچھ بچ تو صحافیوں کی فلا ح و بہبود پر بھی خرچ دے انہوں نے کہا کہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس اپنے منشور کے مطابق صحافیوں کے حقو ق کیلئے جان کی بازی لگادے گی انہوں نے کہا کہ ہزارہ میں متحرک صحافی کا قتل شرمناک عمل ہے جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے شہید صحافی بخشش الہیٰ کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جو پولیس کی حراست میں ہیں آئے روز صحافیوں پر حملے تشویشناک ہیں صحافیوں کو قلم کی بجائے طاقت کا استعمال کرنے پر مجبور نہ کیا جائے ہم صحافی ہیں اپنے قلم سے جہاد کرتے ہیں مگر ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے ہم کب تک اپنے صحافی بھائیوں کے لاشے اٹھاتے رہیں گ یہ سلسلہ بند کریں ہمیں تحفظ دیں ہم اس ریاست کا چوتھا ستون ہیں ۔

متعلقہ عنوان :