واجبات کی عدم ادائیگی، کیسکو نے پی ایچ ای واٹر سپلائی کی بجلی منقطع کردی

پینے کا پانی نایاب شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،علیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

منگل 20 جون 2017 23:02

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) محکمہ پی ایچ ای کیسکو کی کروڑوں روپے مقروض واجبات کی عدم ادائیگی پر کیسکو نے پی ایچ ای واٹر سپلائی کی بجلی منقطع کردی شہر بھر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی شہر میں پینے کا پانی نایاب شہر میدان کربلا کا منظر پیش کرنے لگا شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق محکمہ پی ایچ ای کی واٹر سپلائی کیسکو کی کروڑوں روپے کی مقروض جس کے باعث کیسکو نے شہر کو پانی سپلائی کرنے والی واٹر سپلائی کی بجلی منقطع کردی ہے کیسکو کی جانب سے محکمہ پی ایچ ای کو واجبات ادا کرنے کیلئے بارہا لکھا گیا مگر محکمہ پی ایچ ای نے کیسکو کے کروڑوں روپے واجبات ادا نہ کیے مجبورا کیسکو نے واٹر سپلائی کی بجلی منقطع کردی واٹر سپلائی کی بجلی منقطع ہونے کے باعث شہر کو پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی اور شہر بھر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہر میں پانی کی قلت کے باعث شہر میدان کربلا بن گیا شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے روزے دار روزے کی حالت میں پانی کی تلاش میں سرگرداں جبکہ پانی کی قلت کے باعث شہر میں ٹینکر ز مافیا کی چاندی ہوگئی ہے شہر میں پانی کا فی ٹینکر 600روپے جبکہ پانی کا فی ڈرم 250روپے میں فروخت ہونے لگا شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :