ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی

بجلی کی بحالی شہر میں پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں سبی میں صحافی کالونی سمیت سرکاری ملازمین کے رہائشی مسائل کو حل کریں گے، گفتگو

منگل 20 جون 2017 23:02

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل فنڈز سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو ریلیف ملنے کے ساتھ ساتھ سبی ماڈل سٹی بنا جائے گا نکاسی آب پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوگئی سبی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پی ایچ ای کی بجلی کی بحالی شہر میں پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں سبی میں صحافی کالونی سمیت سرکاری ملازمین کے رہائشی مسائل کو حل کریں گے سبی میں جاری ترقیاتی منصوبوں میںغفلت لاپرائی برادشت نہیں کریں گے عید کے بعد تمام جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، پاکستان گروپ آف جنرنلسٹس کے ضلع صدر محمد طاہر عباس منتظر ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پر یس کلب سبی کے جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے کہا کہ سبی میں جاری ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹرل کی اجازت نہیں دی جائے گی جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے گاست روی کا مظاہرہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ سبی میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے میرٹ پر دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سبی ڈویژن میں شامل تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموںکو جال بچھا دیا گیا ہے جس کی تکمیل سے شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوگی بجلی نکاسی آب پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے نئے پانی کی پائپ لائن بچھانے کا کام تیزی کے ساتھ شروع کردیا گیا ہے جس کے مکمل ہونے پر شہرو گردونواح میں پانی کا نظام بہتر ہوگاضلع سبی میں 50کروڑ کی لاگت سے ترقیاتی کام مکمل ہونگے جس کے ثمرات سے عوام مستفید ہوگئی عوام کو چاہیے کہ وہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں اور ناقصد مٹریل کے استعمال کی نشاندہی کریں اپنی شکایت درج کریں شہریوں کی جائز شکایت کا بروقت ازالہ کیا جائے گا سبی میں سبزی وفورٹ مارکیٹ بس اڈہ کی منتقلی سے لوگ تبدیلی محسوس کریں گے سبی کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعیدجمالی نے کہا کہ سبی میں پینے کے پانی کی قلت بجلی کی بار بار بندش کا نوٹس لیا ہے جلد ہی اس سلسلہ میں ہنگامی بنیادوں کر کام کریں گے تاکہ بجلی اور پانی کا نظام درست ہوسکے انہوں نے کہا کہ سبی میں صحافیوں اور سرکاری ملازمین کیلئے رہائشی سہولت فراہم کرنے کیلئے بھی کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :