حب ،مسلح افراد کی فائرنگ ،نوجوان زخمی ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

منگل 20 جون 2017 23:01

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق حب کے صنعتی علاقے انڈسٹریل زون میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ذاکر حسین نامی نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔تاہم ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :