وزیر اعظم کے تر قیاتی پروگرامز کے تحت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی 982 سکیمیں زیر تکمیل ہیں ،کمشنر

منگل 20 جون 2017 22:58

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء)کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ گوجر انوالہ ڈویژن میں وزیر اعظم پاکستان کے تر قیاتی پروگرامز کے تحت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی 982 سکیمیں زیر تکمیل ہیں ان پر 2635.399 ملین روپے لاگت آئے گی۔ انہوںنے بتایاکہ وزیر اعظم پاکستان ترقیاتی پروگرامز کے تحت لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 618 سکیموں پر1983 ملین روپے لاگت آئے گی ،اجلاس میں بتایاگیاکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی گوجر انوالہ میں97 سکیموں پر395.709 ملین روپے ‘ گجرات میں 37 سکیموں پر148.290 ملین روپے ‘ سیالکوٹ میں 367 سکیموں پر913.700 ملین روپے ‘ حافظ آباد میں122 سکیموں پر242.867 ملین روپے‘ منڈی بہائوالدین33 سکیموں پر95.433 ملین روپے‘ نارووال میں 109 سکیموں پر167 ملین روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح پروگرام کے دوسرے مرحلے میں گوجر انوالہ میں 97 سکیموں پر210.500 ملین روپے ‘ گجرات میں 21 سکیموں پر63.833 ملین روپے‘ سیالکوٹ کی 64 سکیموں پر267 ملین روپے ‘حافظ آباد میں35 سکیموں پر65.475 ملین روپے‘ منڈی وبہائوالدین میں2 سکیموں پر8.567 ملین روپے جبکہ نارووال میں38 سکیموں پر57 ملین روپے لاگت آئے گی۔ لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیموں تفصیلات سے متعلق ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ عبدالحمید قاسم نے بتایاکہ لوکل گورنمنٹ کے فیز Iمیں 567 سکیموں پر1724 ملین روپے لاگت آئے گی۔

جبکہ لوکل گورنمنٹ کے فیز II میں گوجرانوالہ اور منڈی بہائوالدین کی 51 سکیموں پر 259.846 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے، کمشنر نے ترقیاتی کاموں کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان سکیموں پر تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کریں اور ذاتی دلچسپی اور لگن سے تمام معاملات درست رکھیں تاکہ یہ سکیمیں بروقت مکمل کی جا سکیں۔