ڈپٹی کمشنر کاڈی پی اوکے ہمراہ سبزی منڈی کادورہ ،مختلف اشیاء کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی

منگل 20 جون 2017 22:58

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے ڈی پی او چودھری سجاد حسین گجر کے ہمراہ آج صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور وہاںمختلف اشیاء کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی․ اس موقع پر ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اطہر جلیل ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے بعدازاں ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے رمضان بازارچوک چورہٹہ اور ماڈل بازار کا معائنہ کیا․ انہوںنے رمضان بازار میں چوک چورہٹہ میں گزشتہ رات کی بارش اور آندھی سے گرے ہوئے شامیانوں و دیگر اشیاء کو اپنی نگرانی میں ٹھیک کراکے مکمل طو رپر فنکشنل کرایا ․انہوںنے ماڈل بازار ، چوک چورہٹہ کے رمضان بازاروں کے سٹالزپر رکھی گئی اشیاء کے معیار اور اوزان کو چیک کیا ․ انہوںنے ڈیوٹی پر موجود افسروں کو ہدایت کی کہ وہ خریداری کیلئے آنے والوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں ․ ڈپٹی کمشنرنے دونوں رمضان بازاروں کو ایک گھنٹے کے اندر مکمل طو رپر فنکشنل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر صدر خالد محمود گوپانگ اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی تعریف کی ۔