حکومت نے کاشتکارو ںمیں مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کے انعامات مختص کیے ہیں،ڈپٹی کمشنر

منگل 20 جون 2017 22:58

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ کپاس کی زیادہ رقبے پر کاشت حکومت کی اولین ترجیح ہے محکمہ زراعت کے افسران دیئے گئے ٹارگٹ کے حصول کیلئے فیلڈ میں نکلیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے کاشتکارو ںمیں مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کے انعامات مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے یہ بات ڈسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹی برائے زراعت و ٹاسک فورس کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ․ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ حکومت پنجاب نے زراعت کو نفع بخش بنانے ا و رکسانوں کو معاشی طو رپر مضبوط کرنے کیلئے اربوں روپے کا پیکج دیاہے جس کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچانے کیلئے ذمہ داری سے کام کیا جائی․ محکمہ زراعت زرعی ادویات ، کھاد و بیج اور دیگر پیسٹی سائیڈز ادویات کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے کاروبار ی مراکز پر اچانک چھاپے ماری․ غیر قانونی او رملاوٹی پیسٹی سائیڈز فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائی․ انہوںنے کاشتکار تنظیموں ، پیسٹی سائیڈز ڈیلروں اور زراعت کے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ ٹیم کے طو رپر کام کریں تاکہ حکو مت کی طر ف سے ایڈوائزری کمیٹیاں تشکیل دینے کے مقاصد حاصل ہو سکیں ․ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیف منسٹر کا ویژن ہے کہ ہر کاشتکار کی رجسٹریشن کر کے ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کی جائے لہذا 30جون تک کسان کارڈ کیلئے کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیاجائے ․ اجلاس کو بتایاگیاکہ ضلع میں پیسٹی سائیڈز ، کھاد بیج حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کی جارہی ہے اورکہیں سے بھی اوورچارجنگ کی شکایت موصول نہیں ہوئی ․ اس کے علاوہ کسانوں کی ضرورت کی پیسٹی سائیڈز مارکیٹ میں وافر مقدار میں موجود ہے ․ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ عبدالحئی ، عطااللہ ، زراعت آفیسر ٹیکنیکل ملک محمد کلیم کوریہ کے علاوہ واٹر منیجمنٹ ، فشریز ، خوراک ، زرعی انجینئرنگ کے افسروں نے شرکت کی۔