نوشکی،کہ یوسی فنڈز کے محدود وسائل میںرہتے ہوئے پور ا یونین کونسل احمد وال میں بلاتفریق کام کررہے ہیں،عبدالروف ماندائی

منگل 20 جون 2017 22:56

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء)یوسی وائس چیر مین احمدوال میر عبدالروف ماندائی نے کلی محمد ابراھیم جمالدینی زرین جنگل میں اپنے فنڈز سے لگنے والے آبنوشی اسکیم کا معائنہ کیا اس موقع پر میر محمد ابراھیم جمالدینی بھی موجود تھے ،میر عبدالروف ماندائی نے اس مو قع پر کہاکہ یوسی فنڈز کے محدود وسائل میںرہتے ہوئے پور ا یونین کونسل احمد وال میں بلاتفریق کام کررہے ہیں، وسائل کم او رمسائل زیادہ ہونے کی وجہ اپنی بساط یوسی کے چیرمین اور کونسلران کے ساتھ ٹیم ورک کے ساتھ کام کررہے ہیں تاکہ علاقائی اورعوامی مسائل لوگوں کے دہلیز پر حل ہوسکے یوسی فنڈز سے تعلیم صحت آبنوشی اور دیگر اسکیمات کے مد میں خرچ ہورہے ہیں ، ہماری ترجیحات میں یہی شامل ہے ،کہ ہمارے یونین کونسل کے مختلف وارڈز میں سیوریج سسٹم ، آبنوشی ، بجلی ،روڈ تعلیم اور صحت کے بنیادی مسائل حل ہوسکے آخر میں انھو ںنے مطالبہ کیا کہ حکومت بلدیاتی اداروں اور نمائندوں کو باختیار بنانے کے لئے فنڈز اور اختیارات کے ساتھ ساتھ وسائل دی جائے تاکہ وہ مزید اقتدار کی نچلی سطح پر عوام کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں،آخر میں انھوں نے کہاکہ کلی محمد ابراھیم میں آبنوشی اسکیم کے پایہ تکمیل سے پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔