سبی، ، کیسکو کے ملازمین جان جوکھم میں ڈال کر فرائض ادا کرتے ہیں لائن مین عبدالطیف کو شہید قرار دئے کر لواحقین کو معاوضہ دیا جائے حاجی افضل کھوسہ

منگل 20 جون 2017 22:56

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک یونین سبی سرکل کے چیئرمین حاجی افضل کھوسہ ،وائس چیئرمین محمد بخش بلوچ نے کہا ہے کہدوران فرائض جاں بحق ہونے والے کیسکو اہلکاروں کو شہادت کا درجہ دیا جائے،کیسکو کے استحکام اور عوام تک بجلی کی سروس پہنچانے کے لیے کیسکو کے ملازمین جان جوکھم میں ڈال کر فرائض ادا کرتے ہیں شہید لائن مین عبدالطیف کو محکمانہ سطح پر شہید قرار دئے کر لواحقین کو معاوضہ دیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیسکو سب ڈویژنل آفس کے سبزہ زارمیں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کیا،تعزیتی ریفرنس میںواپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے رہنماء وسابق ڈویژنل چیئرمین بشیر احمد چانڈیو،بابو مجید بلوچ،اسحاق بنگلزئی،محمدفضل بھائی،غلام حسین ،ایوب مری و دیگر نے بھی خطاب کیا،قبل ازیں شرکاء نے شہید لائن مین عبدالطیف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ واپڈا محکمے کو استحکام بخشنے اور ترقی کے لیے ملازمین کا کردار ہراول دستے کارہا ہے اور واپڈا کے ملازمین نے ہمیشہ موسمی اثرات کی پرواہ کیئے بغیر انے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ فرائض کی ادائیگی کے دروان سینکڑوں اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ ان کے لواحقین بعد میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کیسکو (واپڈا)کے جتنے بھی اہلکار دوران فرائض اگر ان کی ہلاکت کے واقع رونما ہوتا ہے تو حکام کو چاہیے کہ وہ جاں بحق ہونے وقالے اہلکاروں کو شہادت کا درجہ دئے اور ان کے لواحقین کی بحالی کے لیے اسی طرح اقدامات اٹھائے جائیں جس طرح ایک شہید کے لواحقین کی بحالی کے لیے ھکومت اقدامات اٹھاتی ہے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید لائن مین عبدالطیف کو محکمانہ سطح پر شہادت کا درجہ دئے کر ان کے لواحقین کو معاوضہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :