نوشکی، میونسپل کمیٹی کے صفائی مہم کا آغاز عوامی حلقوں کا خیر مقدم

منگل 20 جون 2017 22:51

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء)نوشکی میونسپل کمیٹی کے ایریا میں صفائی مہم کا آغاز عوامی حلقوں کا خیر مقدم ، میونسپل کمیٹی کے ملازمین اور پرائیویٹ بیلداروں کی جانب سے سٹی ٹو کلی غریب آباد اور کلی جمال آباد میں آب نکاسی نالیوں ،کوڑاکرکٹ اور کچروں کی صفائی کی گئی اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیرمین سردار منظور احمدپرکانی نے مختلف وارڈز کا معائنہ کر کے صفائی مہم کا نگر انی کی اس موقع چیف آفیسر حاجی منظور احمد بادینی اور کونسلران بھی موجود تھے ، عوامی حلقوں نے رمضان کے آخری عشرے میں اور عید کے موقع پر صفائی مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے بروقت صفائی مہم شروع کرانا شہر اور میونسپل ایریا کے خوبصورتی میں عید کے موقع پر اضافہ ہوگا علاوہ ازیں میونسپل کمیٹی کے چیرمین سردار منظور احمد پرکانی نے صفائی مہم میونسپل کمیٹی کے تمام وارڈز میں عیدتک جاری رہے گی۔