مودی کے دورہ لکھنئو میں خلل ڈالنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 24طالب علم گرفتار

منگل 20 جون 2017 22:51

لکھنئو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) بھارتی سکورٹی اداروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ لکھنئو میں خلل ڈالنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 24طالب علموں کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی(آج ) بدھ کو 2 روزہ دورے پر لکھنئو پہنچ رہے ہیں جہاں وہ عالمی یوگا ڈیسی ڈی آر آئی اور دیگر تنظیموں کے پروگرامز میں شرکت کریں گے تاہم سیکیورٹی اداروں نے عالمی یوم یوگا کے پروگرام میں شرپسندی اور خلل کی منصوبہ بندی پر 24طالب علموں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ خفیہ اطلاعات پر میٹروپولیٹن، حسن گنج اور آشیانہ کے علاقوں میں سیکیورٹی اداروں کے مسلسل چھاپے جاری ہیں ۔

مودی کے دورہ لکھن کے پیش نظر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :