اوگرا نے اے پی ایل کیس کو سرد خانے میں ڈالنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کو گمراہ کن قراردیدیا

منگل 20 جون 2017 22:51

اوگرا نے اے پی ایل کیس کو سرد خانے میں ڈالنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے اے پی ایل کیس کو سرد خانے میں ڈالنے سے متعلق میڈیا میں آنے والی رپورٹس کو گمراہ کن قراردے دیا ،اوگرا کا کہنا ہے کہ فیلڈ میں پیٹرولیم سرگرمیوں کو چیک کرنے کے حوالے سے اوگرا نے وقتاً فوقتاً اچانک معائنے کئے ہیں ۔ ایک معائنے کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹیڈ کے ایک ڈیلرکی پی او ایل کی مصنوعات غیر معیاری پائی گئی جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

کل خرید وفروخت میں فرق کے مشاہدے کی بنیاد پر اے پی ایل کو فرق کی وضاحت کرنے کیلئے شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ۔کمپنی نے الزامات کو چیلنج کرتے ہوئے اپنا جواب داخل کیا جس پر کمپنی کو پرسنل سماعت کیلئے بلایا گیا۔کمپنی کے شوکاز نوٹس کے جواب اورسماعت کے دوران موقف کا جائزہ لیا گیا۔اے پی ایل پٹرولیم رولز 1937کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی جس پر اوگراہ قوانین کے تحت اس پر چار لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا اور نامزد آفیسر کی طرف سے سپیکنگ آرڈر جاری کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :