بشام میں زہریلا کھانا کھانے سے 10افراد کی حالت غیر

منگل 20 جون 2017 22:41

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء)بشام کے نواحی علاقہ بربوٹیال میں زہریلا کھانا کھانے سے 10افراد کی حالت غیر ہوگئی، بے ہوش کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سحری میں کھانا کھانے کے بعد سجاد نامی شخص کے گھر کے 10افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جنہیں بے ہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بشام منتقل کردیا گیا جہاں پر اُن کی علاج جاری ہے۔ سجاد نامی شخص جو خود بھی زہریلا کھانا کھانے سے بے ہوش ہوگیا تھا نے بتایا کہ ہسپتال میں واش روم بند پڑے ہیں جبکہ پانی کی بھی سہولت میسر نہیں جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔