شانگلہ کے علاقہ چکٹ میں موٹر کار کھائی میں گرگئی، دو افراد جاں بحق

منگل 20 جون 2017 22:41

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) شانگلہ کے علاقہ چکٹ میں موٹر کار کھائی میں گرگئی، دو افراد جاں بحق، 6بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کروڑہ کے ایس ایچ او حلیم خان کے مطابق منگل کو کروڑہ سے واپس بند خوڑ گئی جانیوالی موٹر کار SH-4316چکٹ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے ایک بچہ جاںاور اُن کا والدجاں بحق اور 6بہن بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ میں حبیب 8سال اور اُن کے والد شفیع اللہ جاں بحق ہوگئے۔حادچہ میں اُن کے بچے عدنان، سمیرا، بلال، نجیب اللہ ، منیر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :