کامونکے، معمولی تنازعہ پر پانچ افراد نے دو بھائیوں کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا

منگل 20 جون 2017 22:41

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء)معمولی تنازعہ پر پانچ افراد نے دو بھائیوں کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بتایا گیا ہے کہ معمولی تنازعہ پر گھنیاں پھاٹک کے عابد حسین اور اُسکے بھائی عدیل کو نواحی گائوں صابو دندیاں کے نزدیک محمد اکرم اور محمد عرفان نے اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے ڈنڈوں سوٹوں اور اسلحہ کے بٹ مار کر شدید زخمی ہوگئے ۔

واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔جبکہ نواحی گائوں تولیکی کے غضنفر علی کا قیصر اقبال وغیرہ سے تنازعہ چل رہا ہے۔گذشتہ روز اسی بناپر قیصراقبال نے قمر الزامان،اعجاز احمد ،محمد عامر اور دس نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے غضنفر علی کے ڈیرہ میں داخل ہوکر سامان کی توڑ پھوڑ کردی۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء فیض آباد کی سرداراں بی بی کے وراثتی جگہ پر انور ناجائز قبضہ کرکے دیوار بنانے لگاتھا کہ سرداراں بی بی نے اس کو منع کیاتو اسی بناپر انور نے اپنے ساتھیوں نواز ،عمران ،صفدر ،عمیر ،عصمت اللہ ،شریف ،غلام محمد ،وقاص ،اظہر ، نواز عاقب ،ذوالفقاروغیرہ کی مدد سے سرداراں بی بی کو زبردستی کمرے میں بندکرکے دیواربنانے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔