خیبرپختونخوا کے دریائوں میں پانی کے بہائوکی صورتحال

سوات میں چکدرہ کے مقام پر اوردریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

منگل 20 جون 2017 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) خیبرپختونخوا کے دریائوں میں پانی کے بہائوکی صورتحال،سوات میں چکدرہ کے مقام پر اوردریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

فلڈ سیل محکمہ آبپاشی پشاور کی طرف سے منگل کے روز سہ پہر 4بجے جاری شدہ رو زانہ فلڈ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر ،دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر،دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر اوردریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ان مقامات پر پانی کا بہائو باالترتیب 46945کیوسک،62700 کیوسک، 11193 کیوسک، 26800کیوسک اور3563کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :