بارشوں ، ممکنہ سیلاب اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قبل از وقت ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت

برساتی نالوں ، نہروں ،دریائوں کے پشتے اور بند مظبوط بنائیںجائیں:ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ

منگل 20 جون 2017 22:38

شیخو پورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔سروسز کلب میٹنگ روم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ فلڈ کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق نے کی۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران سے تفصیلی بریفنگ کے بعد مقامی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے قبل متعلقہ حدود میں واقع برساتی نالوں کی ڈی سلٹنگ لازمی کروائی جائے جبکہ نہروں اور دریائوں کے کمزور پشتوں اور حفاظتی بندوںکو مظبوط بنایا جائے۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیورائوریاض، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل رائوامتیاز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد، تمام اسٹنٹ کمشنرز، ایکسئین ایری گیشن، ڈی او سول ڈیفنس کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلڈپلان کے مطابق تمام متعلقہ محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیںاور ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح چوکس رہیں۔ انہوں نے خصوصی ہدایت کی کہ فلڈریلیف کیمپ ایسے مقامات پر قائم کئے جائیں جہاں سیلاب اور بارشی پانی سے ریلیف کیمپ متاثر نہ ہوں اور ریلیف ایکٹیویٹی جاری رکھی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :