Live Updates

الزام تراشی سے کوئی آگے نہیں نکلتا ، بدتمیزی سے کوئی درجہ ملتا تو عمران خان وزیر اعظم ہوتے ‘ سردار ایاز صادق

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارا 100ارب روپے کا نقصان ہوا ، امریکہ نے ہمیں کیا دیا ‘ اسپیکر قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 20 جون 2017 22:37

الزام تراشی سے کوئی آگے نہیں نکلتا ، بدتمیزی سے کوئی درجہ ملتا تو عمران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ الزام تراشی سے کوئی آگے نہیں نکلتا ، بدتمیزی سے کوئی درجہ ملتا تو عمران خان وزیر اعظم ہوتے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا 100ارب روپے کا نقصان ہوا ، امریکہ نے ہمیں کیا دیا ، قومی کرکٹ ٹیم کو دعوت دوں گا کہ وہ اگلے سیشن میں اسمبلی میں آئیں۔

گلبرگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کے پروڈکشن آڈرجاری کردیے تھے اورڈسپیچ بھی ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اقتدار میں آنے کے بعد ڈرون حملے کم ہوتے گئے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمار ا100ارب روپے کا نقصان ہوا،امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جو جنگ شروع کی اس میں پاکستان کو دیا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو دعوت دوں گا کہ وہ اگلے سیشن میں اسمبلی میں آئیں،نجم سیٹھی اور شہریار خان کو بھی بلائوں گا ۔

انہوں نے کہا ک فیصل آباد میں میڈیا پر حملہ ہو ا جو غلط ہوا اورنہیں ہونا چاہیے تھا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو روکا جاتا تو مسلم لیگ (ن) بھی رک جاتی ہے ، الزام تراشی سے کوئی آگے نہیں نکلتا ۔ بدتمیزی سے کوئی درجہ ملتا تو عمران خان وزیر اعظم ہوتے ۔ جے آئی ٹی میں لیگ کے خلاف فیصلہ آہی نہیں سکتا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات