حکومت پنجاب پاور پلانٹس کے نام پر سیاست کر رہی ہے، رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد

ہر ہفتے پاور پلانٹس کے افتتاح کیا جاتا ہے تاہم لوڈشیڈنگ جوں کی توں برقرار ہے،پنجاب حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے صرف دکھاوے کے اقدامات کیے، گفتگو

منگل 20 جون 2017 22:37

حکومت پنجاب پاور پلانٹس کے نام پر سیاست کر رہی ہے، رکن پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب پاور پلانٹس کے نام پر سیاست کر رہی ہے پنجاب میں ہر ہفتے پاور پلانٹس کے افتتاح کا اعلان کیا جاتا ہے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیںلیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے ابھی تک پنجاب حکومت کہیں بھی پاور پلانٹ چلانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے صرف دکھاوے کے اقدامات کیے ہیں،حقیقت میں ابھی تک ایک بھی پاور پلانٹ نے کا م شروع نہیں کیا حکومت پانچ پراجیکٹ پیش کر چکی ہے اور پنجاب میں ابھی تک ایک بھی میگا واٹ بجلی پیدا نہیں ہو سکی ۔چار سالو ں میں حکومتی کارکردگی انتہائی ناقص ہے اور عوام حکومت کی کارکردگی کو مسترد کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اب حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا ایک ہفتے میں سات سو پچاس میگاواٹ بجلی پیداکرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے یہ اعلان بھی دیگر اعلانوں کی طر ح حقیقت نہیں بن سکے گا