خانیوال، اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک دائون جاری،331 گرفتار

بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا، جرائم پیشہ عناصر کو عوام کے جان ومال سے کھیلنے کی ہر گز اجاز ت نہیں دی جائیگی، ڈی پی او جہانزیب نذیر خان

منگل 20 جون 2017 22:37

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) رواں ماہ کے دوران بھی مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کیخلاف جاری کریک ڈائون ‘مہم کے دوران اے کیٹگری کے 31او ربی کیٹگری کے 239مجرمان اشتہاری گرفتار جبکہ 70منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ۔ اس ضمن میں ڈی پی او آفس سے جاری ایک پریس ریلز میں بتایا گیا کہ ڈی پی او جہانزیب نذیر خان کی خصوصی ہدایت پر خانیوال پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھا ہوا ہے اور انشاء للہ جرائم کے خاتمہ تک یہ کریک ڈائون جاری رہیگا ۔

انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں اور عوام کے جان ومال سے کھیلنے کی ہر گز اجاز ت نہیں دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او نے بتایا کہ ماہ جون میں بھی مجرمان اشتہاریوں او ر منشیات فروشوں کیخلاف معمو ل کی مہم کے دوران کریک ڈائون کرتے ہوئے سنگین مقدمات قتل ‘ڈکیتی ‘سرقہ بالجبر اور دیگر جرائم میں ملوث مطلوب 270مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے جبکہ 70منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے فروخت کی غرض سے رکھی منشیات جس میں 1.230کلوگرام ہیروئن‘7.184کلوگرام چرس ‘8چالو بھٹی شراب اور 1295لٹر شراب شامل ہے برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :