حکومت پنجاب نے رمضان پیکج دے کر لاکھوں روزہ داروں کو ریلیف دیا ہے ڈپٹی کمشنر خانیوال مظفر خان سیال

منگل 20 جون 2017 22:37

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) ڈپٹی کمشنرمظفر خان سیال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے رمضان پیکج دے کر لاکھوں روزہ داروں کو ریلیف دیا ہے ضلع خانیوال کے ہزاروں شہری 5 رمضان میں سے روزانہ سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش حاصل کر رہے ہیں۔رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹ میں بھی اشیاء خوردونوش کے نرخ کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ بات رمضان بازار عبد الحکیم کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ سٹالز پر کسی چیز کی قلت نہیں ہونی چاہئے۔ڈپٹی کمشنر نے ا س موقع پر بتایا ماہ رمضان المبارک کے دوران ضلع خانیوال کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے 2786 بازاروں کے وزٹ اور 6854 معائنہ جات کے دوران 1019 پرائس کنٹرول اور 26 دیگر کیسز میں 8لاکھ 81 ہزار 7سو روپے نقد جرمانہ، 36افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج اور 19افراد کو گرفتار کرکے حوالات بھجوایا ہے۔

انہوں نے کہا کی ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے تحصیلوں میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :