مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کا بلند ہوتا نعرہ کشمیریوں کی خواہشات کا عکاس ہے، ابو الہاشم ربانی

وادی میں پاکستان کی جیت کا جشن یہ بات ثابت کرتا ہے کہ وہ سب پاکستانی ہیں، مسئول جماعة الدعوة لاہور

منگل 20 جون 2017 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) جماعة الدعوة لاہور کے مسئول ابو الہاشم ربانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آئے روز ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔ وادی میں لہراتے چہار سو سبز ہلالی پرچم اور پاکستان زندہ باد کا بلند ہوتا نعرہ کشمیریوں کی خواہشات کا عکاس ہے۔ دنیا اپنی آنکھوں سے بھارتی پراپیگنڈہ کی پٹی ہٹائے اور جموں کشمیر میں انصاف کے تقاضے پورے کروائے۔

وادی میں پاکستان کی جیت کا جشن یہ بات ثابت کرتا ہے کہ وہ سب پاکستانی ہیں۔ مسلمانوں کے جملہ مسائل قرآن و سنت پر عمل کرنے سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔ وہ جامع مسجد اقصیٰ ٹیمپل روڈ میں نماز فجر کے بعد خطاب کرہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعة الدعوة کی جانب سے برہان وانی کی شہادت کا ایک سال مکمل ہونے پر ہفتہ یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

وادی کشمیر میں حریت قیادت نظر بند اور پاکستان میں ان کا ترجمان حافظ سعید نظر بند، دونوں حکومتوں میں کیا فرق ہے۔ حکمران حافظ سعید کو فوری طور پر رہا کرکے مظلوم کشمیریوں کو مثبت پیغام دے۔ ابو الہاشم ربانی نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کی جہدو جہد کو دہشت گردی کا لیبل چڑھا کر پیش دنیا کے سامنے پیش کررہی ہے۔ اس مذموم پراپیگنڈے کا مقصد کشمیریوں کی تحریک کو سبوتاژ کرنا ہے ۔

حکومت پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ پورے شدو مد کے ساتھ عالمی سطح پر اُٹھائے اوربھارتی ریاستی دہشت گردی کا پوری دنیا کے سامنے اُجاگر کرے۔ انہوں نے کہا کہ روزے کا سب سے بڑا مقصد تقویٰ اور پرہیز گاری کا حصول ہے۔ جو شخص اپنے نفس کا روزہ ہی نہ رکھ سکا اُس کی بھوک پیاس کی اللہ کو بھی ضروت نہیں۔ ہمارے تمام معاشی، معاشرتی اور عائلی معاملات اگر رسول اللہﷺ کی سیرت کے مطابق ہوں تو ہی معاشرہ امن کا گہوارہ بن سکتا ہے۔